ٹیلی ویژن اور سٹیج کے معروف مزاحیہ فنکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد رات لاہور میں انتقال کرگئے۔
ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں خواہش ، عینک والا جن اور آشیانہ شامل ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف اداکار کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جاوید کوڈو ایک مایہ ناز مزاحیہ اداکار تھے اوران کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پرنہیں ہوسکتا۔