Saturday, 19 April 2025, 05:38:53 am
 
کلاسیکی و نیم کلاسیکی موسیقی کے معروف گلوکار اسد امانت علی خان کی اٹھارویں برسی
April 08, 2025

کلاسیکیو نیم کلاسیکی موسیقی کے معروف گلوکار اسد امانت علی خان کی اٹھارویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ 1955میں پیدا ہوئے۔اسد امانت علی خان کا تعلق موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا۔وہ معروف گلوکار استاد امانت علی خان کے صاحبزادے تھے۔

ان کے مشہور گانوں میں ''کل چودھویں کی رات تھی'' ''آنکھیں غزل ہیں آپ کی'' ''گھر واپس جب آؤ گے تم اور عمراں لنگیاں پباں بار'' شامل ہیں۔

حکومت پاکستان نے انہیں 2007ء میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

وہ 2007ء میں آج کے روز لندن میں انتقال کرگئے۔