Saturday, 19 April 2025, 05:43:03 am
 
غلام فرید صابری کی 31ویں برسی آج منائی گئی
April 05, 2025

معروف قوال غلام فرید صابری کی 31ویں برسی آج منائی گئی۔

غلام فرید صابری اپنے بھائی مقبول صابری کے ہمراہ صابری برادران کے نام سے مشہور تھے جنہوں نے قوالی میں بڑی شہرت حاصل کی۔

''میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا'' ، ''بھر دو جھولی میری یا محمد '' اور تاجدار حرم ان کی انتہائی مشہور قوالیوں میں شامل ہیں۔

وہ 5 اپریل 1994 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔