Saturday, 12 September 2026, 09:38:02 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان، تاجکستان کا تجارت و اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
September 11, 2026

پاکستان اور تاجکستان نے تجارت اور اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے، بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے اور زراعت و خوراک سے متعلق شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

رانا تنویر حسین نے دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کو وسیع تر روابط  اور تجارت کے نئے اور متبادل مواقع تلاش کر کے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، لائیو اسٹاک، زرعی ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعاون کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا۔

تاجک سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بحال کرنے اور وسعت دینے کے لیے متبادل راستے اور نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔