Sunday, 13 September 2026, 09:20:34 am
 
مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مختلف اضلاع میں چھاپے
September 12, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کلگام، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہ مولہ اضلاع میں چھاپے مارے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ادارے نے جموں میں ضلع پونچھ کے علاقوں منڈی اور سرنکوٹ اور ضلع ادھم پور کے علاقے رام نگر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تیرہ کشمیریوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب لداخ میں قائم LEH ایپکس باڈی اور Kargil ڈیموکریٹک الائنس نے بھارتی حکومت کو اپنے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

گروپوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ اس ماہ کی انیس تاریخ سے نئی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔