Thursday, 04 June 2026, 11:26:35 pm
 
حجاج کرام کی بہترین حج انتظامات پرحکومت کی تعریف
June 18, 2025

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر نے عازمین سے رہائش، کھانے، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

حجاج نے حج انتظامات کو شاندارقرار دیا۔

انہوں نے معاونین کے باوقار طرز عمل، فوری مدد اور خدمت کے جذبے پر ان کے کردار کی تعریف کی۔

حجاج کرام نے خاص طور پر اپنے مقدس سفر کے دوران آرام دہ انتظامات کو یقینی بنانے میں حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔