Thursday, 04 June 2026, 11:26:53 pm
 
وزیر مذہبی امور کی مثالی انتظامات پر پاکستان حج مشن کی تحسین
June 16, 2025

وزیرمذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ بعداز حج پروازیں اگلے ماہ کی دس تاریخ تک جاری رہیںگی۔

انہوں نے پیر کے روز مدینہ منورہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے عبدالرحمن چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے حجاج کرام کی سہولت کیلئے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستان حج مشن کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر نے کہا سعودی حکومت کے شیڈول اور حج پالیسی کی روشنی میں آئندہ سال کے حج کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

حجاج کرام کو حجاز مقدس کا سفر کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ اللہ کے مہمانوں کو تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔