Thursday, 04 June 2026, 11:22:36 pm
 
کل حج 2026 کی رجسٹریشن کا آخری دن
July 10, 2025

حج دوہزارچھبیس کے لئے رجسٹریشن کاعمل کل تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹریشن نامزد بینکوں اوروزارت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جاری رہے گی۔

آئندہ سال حج کے لئے اب تک تین لاکھ تیرہ ہزارافرادنے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے۔

حج دوہزارچھبیس کے لئے اخراجات اورقواعدوضوابط کی تفصیلات سرکاری حج پالیسی کے مطابق الگ جاری کی جائیں گی۔