Thursday, 04 June 2026, 11:26:02 pm
 
آئندہ سال کے حج رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع
July 09, 2025

آئندہ سال کے حج رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق رجسٹریشن اب نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمعہ تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عازمین حج کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل کوجمعے تک جاری رکھنے کی درخواستوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے حج کیلئے اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد اپنا اندراج کراچکے ہیں۔

اگلے سال کے حج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط سرکاری حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔