Friday, 05 June 2026, 12:27:24 am
 
آئندہ سال کے حج کے لئے لازمی اندراج کا عمل جاری
July 02, 2025

آئندہ سال کے حج کے لئے لازمی اندراج کا عمل جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اندراج کی یہ سہولت پندرہ مقررہ بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر دستیاب ہے۔

اگلے سال کے حج کے لئے اندراج کی آخری تاریخ رواں ماہ کی نو ہے۔

رجسٹرڈ افراد کے پاس سرکاری اور نجی حج سکیم کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کرائیں۔