Friday, 05 June 2026, 12:24:58 am
 
پاکستان کی بعد ازحج پروازیں عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں خلل کے باوجود خوش اسلوبی سے جاری
June 15, 2025

پاکستان کی بعد ازحج پروازیں عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں خلل کے باوجود خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

ریڈیوپاکستان کے نمائندے عبدالرحمن چیمہ نے مدینہ منورہ سے اطلاع دی ہے کہ اب تک گیارہ ہزار چار سو اٹھارہ حجاج کرام اپنا مقدس سفر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

مزید چار ہزار نو سو پچانوے حجاج آج بیس پروازوں کے ذریعے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان پہنچیں گے۔

ادھر وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ نے حجاج کرام پر زوردیا کہ وہ نظم وضبط اور ائیرپرٹ کے قواعدوضوابط کے سلسلے میں ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ ان کی خوش اسلوبی سے واپسی کو یقینی بنایاجاسکے۔