سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آج (ہفتہ) آخری تاریخ ہے۔
سٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق، نامزد بینک آج دن اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے تاہم درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے آج آدھی رات تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔