حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ہفتہ تک جاری رہے گا۔
دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔
سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کرائیں گے۔