Friday, 26 April 2024, 09:21:17 am
انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج دسویں برسی
March 18, 2023

سن 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج( ہفتہ) دسویں برسی منائی جا رہی ہے۔

ایم ایم عالم نے جنہیں ''لٹل ڈریگن'' بھی کہا جاتا ہے، 1965 کی جنگ میں ایف ۔ 86 ، SABRE طیارہ اڑاتے ہوئے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پانچ بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ یہ ریکارڈ آج تک ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے فضائی جنگ میں مجموعی طور پر 9 جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ایم ایم عالم پاکستان ایئر فورس کے پہلے جنگی پائلٹ تھے جنہیں کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں معروف افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔انہیں ان کی بہادری پر ستارۂ جرأت دیا گیا۔وہ 2013 میں آج کے دن طویل علالت کے بعد ستتر سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔