پنجاب کے محکمہ داخلہ نے قومی سلامتی کے لئے سول ڈیفنس کی بہتری کیلئے داخلی سلامتی فنڈ سے پچاس کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس فنڈ کی منظوری امن و امان کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے دی جس کو سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات کی خریداری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے صوبے بھر میں تربیتی پروگرام جاری ہیں اور دس لاکھ رضا کاروں کو رجسٹر کرنے کے ہدف کو مقرر کیا گیا ہے۔
سول ڈیفنس اور ریسکیو1122 نے گزشتہ پانچ روز میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد افراد کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کئے ہیں جن میں حملوں اور حادثات میں ہنگامی بنیادوں پر انخلا ، فائر فائٹنگ اور ابتدائی طبی امداد پر توجہ دی گئی۔
مزید یہ کہ قومی دفاع کے لئے تیاریوں کو بڑھانے کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو1122 کی مشترکہ تربیتی مشقیں جاری ہیں۔