Monday, 12 May 2025, 06:16:55 pm
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
May 12, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے، بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

آج ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد 34 ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور 37

کراچی 38

پشاور 35

کوئٹہ 28

گلگت 24

مری 23

مظفر آباد 27

جبکہ سرینگر 19، جموں32اور Leh پانچ ڈگری سینٹی گریڈ