وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پورے پنجاب کے سکولوں میں یوم تشکر منایا گیا اور پاک فوج کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔
یوم تشکر کے موقع پر طلباء کی ریلیاں، ملی نغمے،فوجی کامیابیوں کے علامتی مظاہرے سمیت تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
قصور اور پتوکی میں طلباء نے جھنڈے لہرائے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
بچوں نے آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق پوسٹر اور ڈرائنگ مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔