وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ میں امیر جمعیت اہل حدیث پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ ساجد میر پاکستان کی بصیرت افروز سیاسی شخصیت اور مذہبی سکالر تھے، جن کی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جو شاہد کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست اور دینی خدمات کا سنہری باب ہے۔
وزیراعظم سیالکوٹ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ بھی گئے، جہاں انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔