پاکستان نے پی کے کے کو تحلیل کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جو ترکیہ میں پائیدار امن اور اسے دہشتگردی سے پاک ملک بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت صدر رجب طیب ایردوان کی سربراہی میں ترک قیادت اور ترک قوم کے اس غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے کہ وہ مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی جانب پیش قدمی جاری رکھیںگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔