Wednesday, 14 May 2025, 07:23:28 pm
 
پی این ایس حنین کا عمان کا دورہ، رائل بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں شرکت
May 14, 2025

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے علاقائی سمندری سکیورٹی گشت کے دوران عمان کے ساحل کا دورہ کیا۔

عمان کے بحری حکام نے پاکستانی بحریہ کے جہازکی آمد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

پی این ایس حنین  نے عمان کی رائل بحریہ کے جہازRnov Khassab کے ساتھ مشترکہ جنگی مشق میں حصہ لیا۔

اس سمندری جنگی مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اورمشترکہ جنگی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔

پی این ایس Hunain کے کمانڈنگ آفیسر نے عمان کی رائل بحریہ کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی۔