ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ نے دشمن کے منفی بیانیے کا مقابلہ کرنے میں مؤثر کردار ادا کرنے پر ادارے کے عملے اور آرٹسٹوں کی تعریف کی ہے۔
ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے سچائی اور حقائق کو اجاگر کیا اور اپنی نشریات کے دوران خصوصی پروگراموں اور ملی نغموں کے ذریعے مسلح افواج کی حوصلہ افزائی کی۔