Thursday, 17 September 2026, 02:23:35 pm
 

مزید خبریں

 
سلامتی کونسل مسئلہ جموں وکشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے،عاصم افتخار
September 17, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری، بالخصوص سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ہی قراردادوں کو مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کی جانب بامعنی اقدامات اور عملی پیش رفت میں تبدیل کرے۔

وہ پاکستان کی میزبانی میں سلامتی کونسل کے آریا فارمولہ (Arria Formula) کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

سفیر نے بالخصوص دو جوہری صلاحیت رکھنے والی ریاستوں کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں جموں و کشمیر تنازع حل کرنے میں مسلسل ناکامی سے لاحق خطرات اجاگر کئے۔

عاصم افتخار احمد نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو بین الاقوامی قانون کی بالادستی اور سلامتی کونسل کی ساکھ کیلئے مسلسل ایک کسوٹی قرار دیا۔

اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کو آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے اور حقِ خودارادیت استعمال کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔