Thursday, 17 September 2026, 02:24:35 pm
 

مزید خبریں

 
وزیر بحری امور کا ٹیکسٹائل برآمدات میں حائل بندرگاہی و کسٹمز رکاوٹیں دور کرنے پر زور
September 17, 2026

وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کی مسابقتی صلاحیت کو متاثر کرنے والی بندرگاہوں اور کسٹمز کی رکاوٹوں کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں بندرگاہوں پر ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کلیئرنس کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے برآمد کنندگان، بندرگاہوں کے حکام، کسٹمز، پی ایس ڈبلیو اور شپنگ لائنز کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کریں۔