Thursday, 17 September 2026, 03:16:58 pm
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم آئندہ ہفتے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے: دفتر خارجہ
September 17, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اکیاسی ویں اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بتائی۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں پاکستان کا موقف اجاگر کریں گے اور مذاکرات، سفارت کاری، تحمل اور تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت کا اعادہ کریں گے۔

وہ پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور عالمی معاشی چیلنجز سے متعلق پاکستان کی ترجیحات بیان کریں گے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کی جانب بھی توجہ دلائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ حوثیوں کے مسلسل حملوں کے تناظر میں پاکستان مشرق وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔