خزانے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے زرعی ماہرین اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔
آج اسلام آباد بزنس سمٹ میں رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بلند سطح پر برقرار رکھنے اور بار بار آنے والے معاشی اتار چڑھائو سے بچنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
وزیر مملکت نے نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں میں معاونت کیلئے وفاقی بجٹ میں متعارف کرائے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔