Thursday, 17 September 2026, 02:22:02 pm
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا ایم پی اے حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار
September 17, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور ایم پی اے حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے مرحوم حنیف جٹ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔