حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار سو اکیس روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی فی لیٹرقیمت چھ روپے اٹھاسی پیسے اضافے کے بعد تین سو اکانوے روپے بائیس پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔