بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے امور اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین نے حقیقی لیبر مارکیٹ کی طلب کی بنیاد پر محفوظ، منظم، باضابطہ اور باوقار ترک وطن کے طریقے وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نقل مکانی کے قانونی راستوں سے متعلق Budapest Process Thematic ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال ساڑھے سات لاکھ سے زائد کارکنوں کو بیرون ملک روزگار کے لیے بھیجا، جو افرادی قوت کی نقل و حرکت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے افرادی قوت کی کمی دور کرنے اور بھرتی اور ویزا کا عمل زیادہ مناسب بنانے کیلئے حکومتوں، آجروں اور تربیتی اداروں کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا۔