فائل فوٹو
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور انصاف تک رسائی یقینی بنانے میں وکلا برادری کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے یہ بات سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج مظفرآباد میں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ وکلا نے جمہوری اقدار کے فروغ، آئینی حقوق کے تحفظ اور علاقے میں قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اُدھر وادی نیلم کے مسلم لیگ ( ن) کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔