فائل فوٹو
پنجاب حکومت کے فلیگ شپ منصوبے اپنی چھت، اپنا گھر کو کم آمدنی والے خاندانوں کو محفوظ اور موزوں رہائش فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کے اسکرول آف دی آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو عالمی یوم مسکن کے موقع پر عمان کے شہر مسقط میں ہونے والی عالمی تقریب میں یہ ایوارڈ حاصل کرے گا۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر کے لیے 196 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔
دوسرے مرحلے میں پینسٹھ ہزار مکانات کی تعمیر کے لیے باسٹھ ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔