جنوبی وزیرستان کے رہائشیوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے اسے ترقی کیلئے اہم قرار دیا ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل عوام کو بہتر نمائندگی، مسائل کے فوری حل اور ترقی کے زیادہ مواقع ملنے کی ضمانت ہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ صوبائی دارالحکومت دور ہونے کے باعث انتظامی مشکلات کے خاتمے اور حکومتی رسائی آسان بنانے کیلئے نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔