Wednesday, 15 January 2025, 10:19:30 am
 
خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا چار نئے زونز قائم کرنے کا اعلان
August 17, 2024

خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے جدیدت کی مہم، اقتصادی ترقی اور برآمدات کے فروغ کیلئے چار نئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ چار نئے زونز چودہ لاکھ مربع فٹ کے اعلی معیار کے ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچہ پر مشتمل ہیں اور ایک سو تیس ایکڑ اراضی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خصوصی استعمال کیلئے دستیاب ہے۔

ان خصوصی زونز میں پچاس ہزار سے زائد پیشہ ور افراد کیلئے روزگار کے مواقع دستیاب ہوںگے اور اس کی سالانہ ممکنہ برآمدی صلاحیت پینتیس کروڑ ڈالر سے زائد ہوگی۔

نئے نامزد خصوصی اقتصادی زونز میں اسلام آباد میں NUST سپیشل ٹیکنالوجی زون اور ٹیک سیون سپیشل ٹیکنالوجی زون، لاہور میں Mindbridge سپیشل ٹیکنالوجی زون اور راولپنڈی میں کیپٹل سمارٹ ٹیکنالوجی زون شامل ہیں۔