Friday, 17 July 2026, 06:26:12 pm
 
ٹوکیو میں پاکستان ـ جاپان اسٹارٹ اپ اور اختراعی تقریب کا انعقاد
July 17, 2026

ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے نے "ایشیاء ویب تھری الائنس" جاپان کے تعاون سے پاکستان ـ جاپان اسٹارٹ اپ اور اختراعی تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، ویب تھری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور کاروباری جدت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس تقریب میں دونوں ممالک کی حکومتوں، صنعت، ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور مختلف اسٹارٹ اپس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ٹیکنالوجی اور اختراع کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، ہنر مند ٹیکنالوجی افرادی قوت اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اداروں، کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپ کمیونٹیز کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔