Friday, 17 July 2026, 01:20:55 pm
 
ادویہ سازی، صحت عامہ پر پاک چین کاروباری و سرمایہ کاری کانفرنس آج اسلام آباد میں ہورہی ہے
July 17, 2026

ادویہ سازی اورصحت عامہ کے شعبے میں دوروزہ پاک چین کاروبار سرمایہ کاری کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔

تقریب کا انعقاد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، وزارتِ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے کیاگیاہے۔

کانفرنس کا مقصد فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

صحت عامہ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے تقریبا 500 مقامی اور بین الاقوامی مندوبین اورکاروباری شخصیات کانفرنس میں شرکت کریںگی۔

کانفرنس میں کاروباری حلقوں کی باہمی ملاقاتیں، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور خصوصی سرمایہ کاری سیشنز شامل ہوں گے تاکہ دونوں ممالک کی کاروباری کمپنیوں کے درمیان روابط کو آسان بنایا جا سکے۔