Friday, 17 July 2026, 06:24:35 pm
 
فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا: صدر، وزیراعظم
July 17, 2026

File Photo

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کی پشت پناہی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رُورعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا اور بزدلانہ دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔