Thursday, 18 June 2026, 11:59:28 pm
 
مودی کی پھیلائی ہوئی نفرت: مغرب میں رہنے والے بھارتیوں کے لیے ہندوفوبیا کا نیا خطرہ بن گئی
June 17, 2026

مغربی ممالک میں بھارتی تارکین وطن اور ہندو برادری کے حوالے سے سماجی رویوں اور سیاسی بیانیے پر نئی بحث جنم لے رہی ہے۔ بعض رپورٹس اور تجزیوں کے مطابق ہندو قوم پرستی سے متعلق مباحثہ اور بھارت کی داخلی سیاست کے اثرات اب بین الاقوامی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی جریدے''نیشنل ہیرالڈ'' کی ایک رپورٹ کے مطابق موجودہ سیاسی بیانیے اور خود کو عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے کے رجحان نے بیرون ملک بھارتی شہریوں کے طرزِ عمل اور ان کے بارے میں عوامی ردِعمل پر بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض مغربی ممالک میں بھارتی کمیونٹی کے بعض رویوں پر مقامی آبادی کی جانب سے تنقید سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں سماجی ہم آہنگی اور باہمی احترام کے اصولوں پر مزید توجہ دینے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک یا کمیونٹی کے حوالے سے عمومی رائے قائم کرنا درست نہیں، اور ایسے حساس معاملات میں احتیاط اور ذمہ دارانہ بیانیہ اپنانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق انتہا پسندانہ یا منفی سیاسی بیانیے نہ صرف داخلی ماحول بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی غلط فہمیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی باہمی رابطوں کی وجہ سے ہر ملک کی داخلی سیاست اور سماجی رویے عالمی سطح پر اثرانداز ہوتے ہیں، لہذا برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔