Thursday, 18 June 2026, 11:54:30 pm
 

مزید خبریں

 
مودی سرکارکا مذہبی تعصب اورنفرت کابیج پورے بھارت کواپنی لپیٹ لینے لگا
June 16, 2026

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں پانی کے تنازع پر شروع ہونے والا ایک جھگڑا مبینہ طور پر فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی جریدے''دی انڈین ایکسپریس'' کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد مرکزی ملزم کے گھر کے ایک بڑے حصے کو پولیس کی موجودگی میں منہدم بھی کیا گیا، جس کے بعد صورتحال مزید حساس ہو گئی۔

واقعے نے علاقے میں فرقہ وارانہ تنا کو جنم دیا، جبکہ سکیورٹی اداروں نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں حالیہ برسوں کے دوران مختلف علاقوں میں سامنے آنے والے ایسے واقعات سماجی تقسیم اور بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تنا کی نشاندہی کرتے ہیں، جن کے اثرات مقامی سطح پر بدامنی کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔