Thursday, 18 June 2026, 11:55:24 pm
 

مزید خبریں

 
افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر عالمی تشویش میں اضافہ
June 17, 2026

افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ اور سرگرمیوں کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ 2021 میں امریکی انخلا کے بعد پیدا ہونے والا سیکیورٹی خلا دہشت گرد گروہوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے۔

امریکی جریدے''دی واشنگٹن ٹائمز'' کے مطابق افغانستان کے دوبارہ دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے پاکستان پر دہشت گردی کا دبا بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کسی بڑے دہشت گرد منصوبے کا آغاز دوبارہ افغانستان سے ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے نتائج امریکہ کے اہم علاقائی شراکت دار پاکستان پر بھی اثرانداز ہو رہے ہیں۔ جریدے نے تجویز دی ہے کہ واشنگٹن کو پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون مزید مضبوط بنانے اور سرحدی نگرانی میں معاونت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دی واشنگٹن ٹائمز نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو دوحہ معاہدے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے کیونکہ طالبان اپنے متعدد وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہے ہیں۔

دفاعی اور علاقائی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والے سیکیورٹی چیلنجز کا سب سے زیادہ اثر پاکستان پر پڑا ہے۔ ان کے مطابق افغان سرزمین سے پنپنے والی دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ وسطی اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کیلئے بھی ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

ماہرین نے علاقائی امن و استحکام کیلئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی، مثر سرحدی نگرانی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔