Friday, 09 October 2026, 03:57:30 am
 
خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے
October 08, 2026

خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

خلیجی سرمایہ کاروں نے گزشتہ ماہ کے ابتدائی 25 روز میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں بارہ کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ متحدہ عرب امارات نے گیارہ کروڑ ڈالر، جبکہ بحرین نے ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری بیس کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر رہی۔

غیر یقینی علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان خلیجی سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ منافع دینے والی متبادل مارکیٹ بن گیا ہے۔

خلیجی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان کیلئے غیر ملکی سرمائے کے نئے ذرائع اور مالیاتی استحکام کے امکانات بڑھا رہا ہے۔