وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مالی وسائل کے ذرائع میں تنوع لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
انہوں نے Nikkei ایشیا کو ایک انٹرویو میں عندیہ دیا کہ حکومت چینی یوآن پر مبنی مزید بانڈز جاری کر سکتی ہے اور سامورائی بانڈز کے اجرا کے لیے جاپانی مارکیٹ سے بھی رجوع کر سکتی ہے۔