پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔
انہی کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں زیر التواء درخواستوں پر تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے۔
گزشتہ ماہ خصوصی اقتصادی زونز میں 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ اس سہولت کاری کی بدولت ٹیکسٹائل، کیمیکلز، زرعی پروسیسنگ اور دیگر شعبوں میں 7 ہزار سے زائد ممکنہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔