Tuesday, 13 October 2026, 03:48:51 am
 
بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی برقرار، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں ناکام
October 12, 2026

بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی برقرار ہے، جبکہ مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور میں کوکی (Kuki) اور ناگا (Naga) برادریوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

منی پور میں تشدد کا نیا سلسلہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے5 بچوں کی ماں اور ایک 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا۔

مسلح گروہوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 10 گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق حالیہ فسادات کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔