Wednesday, 16 September 2026, 03:50:36 pm
 
یونیورسٹی آف مکران، پنجگور میں نئے صوبوں، انتظامی یونٹس اور طرزِ حکمرانی کے مستقبل پر اہم مذاکرہ
September 16, 2026

یونیورسٹی آف مکران، پنجگور میں نئے صوبوں، انتظامی یونٹس اور طرزِ حکمرانی کے مستقبل پر اہم مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔

مذاکرے میں سیاسی، تعلیمی، صحافتی،سماجی حلقوں کے نمائندوں اور طلباء و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ملک، بالخصوص بلوچستان میں انتظامی چیلنجز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی۔

مذاکرے میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر ملک بھر میں عوامی آگاہی پر مبنی بحث شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکاء نے نئے انتظامی ڈھانچے کے ممکنہ فوائد اور آئینی پہلوں پر سنجیدہ بحث کی ضرورت پر زور دیا۔