Tuesday, 15 September 2026, 03:11:00 pm
 

مزید خبریں

 
جنگِ ستمبر: 15 واں روز، پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی حملہ پسپا کردیا
September 15, 2026

15 ستمبر 1965 جنگِ ستمبر کا 15واں روز،سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ بھارتی 1 کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضے کا منصوبہ بنایا، تاہم پاک فوج کی سخت مزاحمت کے باعث بھارتی کمانڈ کو منصوبہ تبدیل کرنا پڑا اور اسے دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پسرور کے ہسری نالے پر پاکستانی آرٹلری کی شدید فائرنگ سے بھارت کی 16 کیولری کے چار ٹینک تباہ ہوئے، جبکہ پاک فضائیہ کے آٹھ سیپر لڑاکا طیاروں کی بھارتی پوزیشنز پر زبردست گولہ باری کے بعد بھارتی فوج ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی۔

گدرو سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی چوکی پر قبضہ کر لیا اور دشمن اپنے ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

پاک فضائیہ نے سری نگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو بھی نشانہ بنایا اور ایک بھارتی کینبرا بمبار طیارہ مار گرایا۔

سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹرز میں بھارت کے 22 ٹینک، 51 گاڑیاں اور گن پوزیشنز تباہ کی گئیں۔

بحری محاذ پر آبدوز غازی معمول کی مرمت کے بعد سمندر میں واپسی کے لیے تیار تھی۔

جنگ کے دوران راولپنڈی میں خواتین نے ہسپتالوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی خدمات پیش کیں، جبکہ بڑی تعداد میں سابق فوجیوں نے بھی افواجِ پاکستان کو اپنی خدمات پیش کیں۔