ملک کے مختلف شہروں میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
کسانوں اور تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے پائیدار ترقی اور بہتر انتظامی امور کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیرقرار دیا ہے۔
رحیم یار خان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے صدر، خالد محمود کھوکھرنے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپورحمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان کے کسان کو انصاف، تعلیم اور مسائل کے حل کیلئے لاہور کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔
حسن ابدال کے شہریوں نے بھی بہتر گورننس، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔