بالائی فضاء میں سورج کی نقصان دہ شعاعوں کو زمین تک پہنچنے سے روکنے والی قدرتی تہہ اوزون کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کامقصد زمین پر انسانی اور ماحولیاتی پائیداری کیلئے اوزون کی تہہ کے تحفظ کیلئے عوامی آگاہی کی اہمیت کو اجاگرکرناہے۔
انیس سو چورانوے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اوزون تہہ کے تحفظ کیلئے عالمی کوششوں کو تیز کرنے کی غرض سے سولہ ستمبر کو اوزون تہہ کے تحفظ کا عالمی دن قرار دیا تھا۔