1965 کی جنگ کے 16ویں روز پاکستانی مسلح افواج نے مختلف محاذوں پر بھارتی حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاک فضائیہ سمیت پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حملے ناکام بناتے ہوئے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیئے۔
پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن کے محاذوں پر بھارتی حملے ناکام بنائے اور بھارتی حدود میں پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں پر قبضہ کیا۔
پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند کردی۔
پاک فضائیہ کے سیبر طیاروں نے دریائے بیاس پر بھارتی فضائیہ کے دو ہنٹر طیارے مار گرائے۔
سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری، کھیم کرن اور گدرو سیکٹرز میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے 20 بھارتی ٹینک، متعدد فوجی گاڑیاں اور گن پوزیشنز تباہ کردیں۔
1965 کی جنگ قوم کی اپنی مسلح افواج سے محبت اور عقیدت کے ان گنت واقعات سے بھی عبارت ہے۔ 16 ستمبر 1965 کو پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور عطیات کی صورت میں ڈیفنس فنڈ میں مالی امداد فراہم کی۔