وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستانی بندرگاہوں کی کارکردگی، تجارت اور کارگو کی ترسیل میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
ڈریجنگ کے عمل میں خود انحصاری بڑھا کر بندرگاہوں کی مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کی صلاحیت حاصل کی گئی ہے۔
ڈریجنگ کی صلاحیت میں مزید توسیع سے بندرگاہوں پر بحری جہازوں کی آمدورفت اور کارگو کا فلو بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔
بندرگاہی اصلاحات کے نتیجے میں مالی وصولیوں میں اضافہ ہوا، اور گزشتہ سال 3 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب روپے ریکور کئے گئے۔