Thursday, 17 September 2026, 02:24:35 pm
 
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
September 16, 2026

دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے مسائل کے حل میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی پاور یو ایس کے ایک وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات اور دفاعی سامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے قومی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔