Tuesday, 06 October 2026, 03:42:42 am
 
ستمبر 2026 میں پاکستان کی اشیاء کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
October 05, 2026

File Photo

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان کی اشیاء کی برآمدات سترہ اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب چورانوے کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال اسی ماہ میں دو ارب پچاس کروڑ ڈالرز تھیں۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ رواں سال برآمدات میں سولہ اعشاریہ ایک فیصد مجموعی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اشیا کی برآمدات میں دس اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا اور یہ آٹھ ارب بیالیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً بیاسی کروڑ پچاس لاکھ ڈالر زیادہ برآمدات ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مختلف شعبوں میں بھی وسیع پیمانے پر ترقی ہوئی، زراعت اور اشیائے خوراک کی برآمدات میں تئیس فیصد، مینوفیکچرنگ، کان کنی اور توانائی میں سترہ فیصد جبکہ کپڑے کی صنعت اور ملبوسات کی برآمدات میں چھ فیصد اضافہ ہوا۔

خرم شہزاد نے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ میں اضافے اور پاکستان کی برآمدات پر مبنی معیشت کی جانب پیش رفت کو مضبوط بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔